Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

توشہ خانہ فوجداری کیس کی فائل میں استثنیٰ کی درخواست کے علاوہ کچھ نہیں، جج

عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، پیر کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
شائع 22 جولائ 2023 12:22pm
فوٹو ــ فائل / توشہ خانہ تحائف
فوٹو ــ فائل / توشہ خانہ تحائف

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ کیس کی فائل میں استثنیٰ کی درخواست کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز پیش ہوئے۔

بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا۔

جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ استثنیٰ کی درخواست ہمیشہ منظورکی گئی جبکہ ایک دفعہ بھی ملزم پیش نہیں ہوا۔ کیس کی فائل میں صرف استثنیٰ کی درخواست کے علاوہ کچھ نہیں؟

عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرکے پیر کے روز حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 24 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

PDM

FIA

imran khan

tosha khana case

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div