Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایران: حجاب کے بغیر اداکارہ کا پوسٹر لگانے پر فلم فیسٹیول پر پابندی

حکومت نے 1982 کی فلم میں سوسن تسلیمی کی اداکاری کی تشہیر پر تقریب روک دی
شائع 24 جولائ 2023 11:29am
تصویر: دی گارڈین
تصویر: دی گارڈین

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکام نے ایک فلم فیسٹیول پر پابندی عائد کر دی ہے جس میں حجاب نہ پہننے والی اداکارہ کا پبلسٹی پوسٹر جاری کیا گیا تھا۔

ایرانی شارٹ فلم ایسوسی ایشن (آئی ایس ایف اے) نے اپنے آئندہ شارٹ فلم فیسٹیول کا ایک پوسٹر جاری کیا جس میں ایرانی اداکارہ سوزن تسلیمی کو 1982 کی فلم ’دی ڈیتھ آف یزڈگرڈ‘ میں دکھایا گیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر ثقافت نے ذاتی طور پر آئی ایس ایف اے فلم فیسٹیول کے 13 ویں ایڈیشن پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے کیونکہ اس کے پوسٹر پر حجاب کے بغیر ایک خاتون کی تصویر استعمال کی گئی جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔

یہ فیسٹول ستمبر 2023 میں ہونا تھا۔

اسلامی انقلاب کے چار سال بعد 1983 سے ایران میں خواتین کے لیے سر اور گردن ڈھانپنے کیلئے حجاب پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تاہم گزشتہ سال ستمبر میں حجاب پہننے کو لازمی قرار دینے کے لیے بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے بعد سے ایرانی خواتین کی جانب سے اس سخت ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کئی ماہ تک جاری رہنے والے یہ مظاہرے 22 سالہ ایرانی کرد لڑکی میسا امینی کی دوران حراست موت کے بعد سے شروع ہوئے تھے، جنہیں اخلاقیات پولیس نے ڈریس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

رواں ماہ کے اوائل میں پولیس نے کہا تھا کہ قانون کو نظر انداز کرنے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو گرفتار کرنے کے لیے گشت دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

بدھ کے روز تہران کی ایک عدالت نے معروف اداکارہ افشانہ بایگن کو ایک عوامی تقریب میں حجاب نہ پہننے پر دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے بائیگن کو ہفتہ وار نفسیاتی مرکز کا دورہ کرنے اور علاج کے بعد صحت کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

Iran

Hijab

film festival

Mahsa Amini

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div