Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اعلٰی تعلیم یافتہ افراد کیلئے احسن اقبال کی پیشکش

مال آف لاہورمیں نوجوان سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیرنے نوجوانوں کوپیغام دیا
شائع 25 جولائ 2023 10:17am
تصویر: الجزیرہ
تصویر: الجزیرہ

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ملک کے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی وزارت کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر احسن اقبال نے اپنی اس پیشکش کا پس منظربھی بتایا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مال آف لاہورمیں کافی پینے کے دوران ان کی ملاقات ایک صاحب سے ہوئی جن سے تعارف کے دوران علم ہوا کہ وہ امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری رکھتے ہیں۔

نوجوان کو قومی اثاثہ قراردینے والے احسن اقبال نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ایسے بہت سے نوجوان ہیں۔

انہوں نے اعلیٰ تعلیم نوجوانوں کیلئے لکھا، ’میں ایسے تمام باصلاحیت لوگوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے ذریعہ شروع کردہ چیمپیئنز آف ریفارم (سی او آر) نیٹ ورک میں شامل ہوں تاکہ قوم ان کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکے‘۔

Ahsan Iqbal

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div