Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

میزبان متھیرا کی یوٹیوبر نادر علی پر تنقید

ویوز اور ریٹنگ کی خاطر نامناسب سوالات کئے جاتے ہیں، متھیرا
شائع 25 جولائ 2023 09:10pm

میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ یوٹیوبر نادر اپنے پروگرام میں خواتین کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

حال ہی میں اپنے شو دی انسٹا شو میں یوٹیوبر مبین الحق کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے متھیرا نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ نادر علی اپنے پوڈ کاسٹ خواتین سے غلط سوالات کے ذریعے انہیں ننیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے ۔

متھیرا نے کہا کہ ٹھیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ اخلاقیات کے بارے میں جانتا ہے، وہ جانتا ہے کہ یہ غلط ہے لیکن وہ ویوز اور ریٹنگ کی خاطر ایسے مواد کو جانے دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ چیز دیکھی ہے کیونکہ میں نے اسے انٹرویو دیا ہے اور میں نے محسوس کیا کہ وہ عام طور پر خواتین پر اعتراض کرتا ہے۔ وہ خواتین کو مناسب عزت اور جگہ نہیں دیتا۔

انہوں نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے ان کے شو میں شرکت کی تو اس وقت میں نے بھی بہت سے ری ٹیک کیے کیونکہ ان کے سوالات نامناسب تھے اور جوابات ٹھیک نہیں آ رہے تھے۔

متھیرا نے مزید کہا کہ انہیں میزبان تابش ہاشمی کو انٹرویو دینا بہت پسند ہے کیونکہ تابش ہاشمی کا شو ایک روانی کے ساتھ ہوتا ہے ۔

Mathira

Nadir Ali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div