Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب کی جیلوں میں 7 جیل افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے

تمام جیل افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2023 11:43pm

سیکرٹری داخلہ نے پنجاب کی جیلوں میں 7 جیل افسران کے تقرر و تبادلے کردیے، تمام جیل افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

پنجاب کی جیلوں میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، سیکرٹری داخلہ نے 7 جیل افسران کے تبادلے کردیے۔

محمد مدثر کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان، عبدالصبور کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن، محمد ایوب کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنیٹرل جیل گوجرانوالہ اور آفتاب احمد کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈالہ جیل روالپنڈی تعینات کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ عنایت اللہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل ملتان، عارف نثار کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ، صوبے خان جاوید کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ جھنگ تعینات کیا گیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ نے تمام جیل افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

lahore

Transfer posting

punjab jails

Home Secretary

jail officer