Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

یوکرین جنگ سے گندم بحران، روس کا افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان

روس ضرورت مند ریاستوں اور خطوں کی مدد جاری رکھے گا، صدر پیوٹن
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2023 05:48pm
فوٹو ــ رشین بزنس ٹوڈے
فوٹو ــ رشین بزنس ٹوڈے

روس نے چھ افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، اور صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ عالمی اناج منڈی میں روس کا 20 فیصد حصہ ہے، ضرورت مند ریاستوں اور خطوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

روس نے بحیرہ اسود معاہدے کے خاتمے کے بعد 6 افریقی ممالک کو مفت اناج دینے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے روسی صدر پیوٹن اور افریقی ممالک کے رہنماؤں کا سینٹ پیٹرز برگ میں سربراہی اجلاس ہوا، جس میں 49 افریقی ممالک کے وفود اور سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں روس نے اعلان کیا کہ برکینا فاسو، زمبابوے، مالی، صومالیہ، وسطی افریقی جمہوریہ اور ایریٹریہ کو مفت اناج فراہم کریں گے۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ عالمی اناج منڈی میں روس کا 20 فیصد حصہ ہے، آنے والے مہینوں میں ہم برکینا فاسو، زمبابوے، مالی، صومالیہ، وسطی افریقی جمہوریہ اور اریٹریا کو 25 سے 50 ہزار ٹن اناج مفت فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں گے، جب کہ روس ضرورت مند ریاستوں اور خطوں کی مدد جاری رکھے گا۔

russia

African Countries

Wheat Prices

Free cereal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div