Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

راولپنڈی: نجی پلازہ میں آتشزدگی سے 25 دکانیں جل کر خاکستر، ایک شخص جاں بحق

ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ نے 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا
شائع 29 جولائ 2023 10:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

راولپنڈی میں واقع نجی پلازہ میں لگنے والی آگ 3 پلازوں تک پھیل گئی، خوفناک آتشزدگی کے باعث 25 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ آگ میں جھلسنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مری روڈ راولپنڈی پرواقع نجی شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ 3 پلازوں تک پھیل گئی۔

ایک پلازے کی دوسری اور تیسری منزل پر 25 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ آگ کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ٹیمیں اور فائربرگیڈ عملے نے مسلسل 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا ہے۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

rawalpindi

fire

gulf plaza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div