Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 31 جولائی تک قیمتیں فائنل کرنے کا کہا گیا ہے، رپورٹس
شائع 29 جولائ 2023 11:26pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 10 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹس کی ضرورت ہوگی، ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹکٹوں کی قیمتوں کو حتمی شکل دیں گی۔

ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 31 جولائی تک قیمتیں فائنل کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ کے شیڈول میں بھی ردو بدل اگلے دو تین روز میں ہو گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹیں خریدنے کے بعد کلیکشن سینٹرز سے فزیکل ٹکٹس لینا ہوں گے جس کے لیے کلیکشن سینٹرز بڑی تعداد میں بنائے جائیں گے تاکہ بدمزگی نہ ہو۔

رپورٹس کے مطابق یہ کلیکشن سینٹرز اسٹیڈیم کے علاوہ دوسری جگہوں پر قائم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ نے ای ٹکٹس کے حوالے سے پہلے ہی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق ای ٹکٹس کی سہولت نہیں ہو گی فزیکل ٹکٹس پر انٹری ہوگی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کے لیے ٹکٹوں کا کوٹہ رکھنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے، ایسوسی ایشنز بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو 300 ہاسپیٹیلی ٹکٹس فی میچ دیں گی۔

لیگ میچ کی 1295 جبکہ بھارت کے میچ کی 1355 ٹکٹیں مہیا کی جائیں گی، ایسوسی ایشنز بھارتی بورڈ کو 500 جنرل ٹکٹس فی میچ فری دیں گی۔

آئی سی سی اور بھارتی بورڈ اگر اضافی ٹکٹیں خریدنا چاہیں گے تو ایسوسی ایشنز انہیں مہیا کریں گی، اس کے علاوہ تمام ایسوسی ایشنز کو بارش سے گراؤنڈز کو بچانے کے لیے پورے گراؤنڈز کے لیے کورز کا پابند کر دیا گیا ہے۔

india

cricket

BCCI

Indian Cricket Board

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div