Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل: وزیراعلیٰ کا تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان

جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنےلائیں گے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 31 جولائ 2023 09:15pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔

اسلامیہ یونیورسٹی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں یونیورسٹی بہاولپو رواقعہ کی رپورٹ پیش کی گئی، اور بتایا گیا ہے کہ کیس کی تفتیش لاہور میں شفٹ کر دی گئی ہے، اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست کی جائے گی۔

نگران وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں مزید تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں گے، یہ ہماری بچیوں کا معاملہ ہے۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت صوبے کی تمام جامعات میں انسداد ہراسمنٹ سیل بنائے جائیں گے، اور سیلز کی سربراہ خواتین پروفیسرز ہوں گی۔

واضح رہے کہ کہ بہاولپور پولیس نے اسلامیہ یونیورسٹی کے 3 افسران کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا، ان افسران سے کرسٹل آئس، موبائل فونز سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی نازیبا ویڈیوز، تصاویر اور جنسی ادویات برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس تھانہ بغداد الجدید نے جامعہ کے ڈائریکٹر فنانس ابوبکر، چیف سیکیورٹی افسراعجاز شاہ اور ٹرانسپورٹ انچارج محمد الطاف سے منشیات (کرسٹل آئس) برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Lahore High Court

mohsin naqvi

CARETAKER PUNJAB GOVERNMENT

islamia university bahawalpur