Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری نے معافی نامہ الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیا

کمیشن معافی نامہ دیکھ کر فیصلہ کرے گا، چیف الیکشن کمشنر
شائع 01 اگست 2023 05:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

توہین الیکشن کمیشن کیس میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے معافی نامہ الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ کمیشن معافی نامہ دیکھ کر فیصلہ کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ وکیل فیصل چوہدری نے معافی نامہ الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیا۔

ممبر کمیشن نے استفسار کیا کسی کو برا بھلا کہنا پارٹی پالیسی ہو سکتی ہے؟ جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ماحول ہی ایسا بنا ہوا تھا ملک کا، سمجھ نہیں آ رہی تھی تلخیوں میں کہاں جائیں گے؟

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ معافی کی پہلی تین لائن میں اپ نے کنڈیشن ڈالی ہیں، آپ پراپر طریقے سے معافی لکھتے ورنہ شو کاز نوٹس کا جواب دے دیتے۔

فواد چوہدری کے وکیل نے مؤقف اپنایا یہ تکنیکی معاملات ہیں، ہماری معافی کو قبول کریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ کمیشن معافی نامہ دیکھ کر فیصلہ کرے گا اور معافی نامہ دیکھ کر اگلی سماعت پر فیصلہ دے گا۔

الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

ECP

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Sikander Sultan Raja

Contempt Election Commission Case

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div