Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا
شائع 02 اگست 2023 06:08pm

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1951 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں سیکڑوں کا اضافہ ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس سونے کی قیمت میں بالترتیب 800 روپے 686 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار روپے اور دس گرام سونا اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 91 ہزار 187 روپے کا ہو گیا، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 2800 روپے پر ہی برقرار رہی۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div