Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ٹوئٹ پر کمپنی نے نوکری سے نکال دیا تو مسک آپ کا مقدمہ لڑیں گے

'ناصرف مقدمہ لڑا جائے گا بلکہ تمام اخراجات بھی برداشت کیے جائیں گے'
شائع 06 اگست 2023 11:38am

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں کو ٹوئٹر پر جاری کسی پوسٹ کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا ہے، ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) ان کا مقدمہ لڑے گا اور قانونی معاملات کے بل کی ادائیگی بھی کرے گا۔

ایلون مسک نے ہفتہ کو ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’اگر اس پلیٹ فارم پر کسی چیز کو پوسٹ کرنے یا پسند کرنے کی وجہ سے آپ کے آجر نے آپ کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا ہے تو ہم آپ کے قانونی بل کو فنڈ دیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ بلوں کی فنڈنگ کی کوئی حد نہیں ہوگی۔

مسک نے بعد میں ایک پوسٹ کے جواب میں کہا کہ ’اور ہم صرف مقدمہ ہی نہیں کریں گے، بلکہ یہ عمل انتہائی بلند آواز ہوگا اور ہم کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی نہیں چھوڑیں گے‘۔

میٹا کی جانب سے ”تھریڈز“ لانچ کئے جانے کے بعد کمی صارفین کی تعداد میں کمی ریکارڈ کرنے والے ”ایکس“ کے صارفین میں اب خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو 540 ملین سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر نے 17 سال بعد اپنا نام اور لوگو تبدیل کردیا ہے، اس کے نئے ارب پتی مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام تبدیل کرکے ”ایکس“ رکھتے ہوئے جولائی میں ایک نئے لوگو کی رونمائی کی۔

ٹویٹر

Elon Musk

X

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div