Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستان نے واٹس ایپ کی متبادل ایپ لانچ کردی، نام کا انتخاب لاجواب

پہلے 30 دن میں اس اپلیکیشن کووزارت اوراین آئی ٹی بی ٹیسٹ کریں گے،امین الحق
شائع 07 اگست 2023 05:17pm
تصویر: اسکرین گریب/فیس بُک
تصویر: اسکرین گریب/فیس بُک

پاکستان کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سرکاری ملازمین کیلئے ”بیپ پاکستان“ ایپلی کیشن لانچ کردی ہے۔

اسلام آباد میں ”بیپ پاکستان“ ایپلی کیشن کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرامین الحق نے کہا کہ آڈیو ویڈیو لیک کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے بیپ پاکستان کا ایپلی کیشن کا تجرباتی آغاز کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے انٹرنیٹ سنسر شپ سے نمٹنے کیلئے اہم فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے وائس میسیجز میں کی گئی تبدیلی کیوں ختم کردی؟

واٹس ایپ کی چیٹ ”ری اسٹور“ کرنے کا متبادل اور کارآمد طریقہ

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے 30 دن میں اس ایپلی کیشن کو وزارت اور این آئی ٹی بی ٹیسٹ کریں گے، جس کے بعد اس ایپلی کیشن کو41 وزارتوں اور محکموں کیلئے اوپن کردیا جائے گا۔

تیسرے مرحلے میں اس ایپلی کیشن کو پورے پاکستان کیلئے لانچ کیا جائے گا۔

خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2020 میں آئی ٹی ایکسپورٹ صرف ایک ارب ڈالر تھیں جو آج 2.6 ارب ڈالرہوگئی ہیں، ہم نے 20 سالوں کے زیرالتوا کاموں کو مکمل کیا ہے اور سائبر سیکورٹی پالیسی دی ہے۔

WhatsApp

Amin ul Haque

NITB

BEEP PAKISTAN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div