Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

بھینسوں کو نہلانے کیلئے نہر میں اترنے والے 3 بچے ڈوب گئے

بچوں کے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کا واقعہ لاہور میں پیش آیا
شائع 08 اگست 2023 06:24pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور میں روہی نالہ کے قریب تین بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے بھینسوں کو نہلاتے ہوئے پانی میں ڈوبے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نہر سے باہر نکالا۔

لاشیں نہر سے نکالنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کیں۔

بچوں کے جاں بحق ہونے پر متاثرہ گھروں میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔

Punjab police

rescue 1122

Boat Sink