Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ 2023: پاکستانی ٹیم کی ممکنہ کِٹ کے ڈیزائن پر ’چوری‘ کا الزام

'یہ ڈیزائن پی سی بی کی نہیں میرے دوست کی تخلیق ہے'
اپ ڈیٹ 11 اگست 2023 03:58pm
تصویر: ایکس
تصویر: ایکس

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کا ڈیزائن چوری شدہ ہونے کا الزام سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے متوقع کٹ ڈیزائن کے بارے میں حالیہ خبروں نے سوشل میڈیا پر بھرپورجگہ بنالی ہے۔

ایکس(ٹوئٹر) پر ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کٹ کا ڈیزائن پی سی بی کی تخلیق نہیں ہے بلکہ ان کے دوست کے ڈیزائن کو چوری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

’ہمیں پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا‘، بھارتی کمنٹیٹر کا طنز

کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان ٹیم کی بھارت میں سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

صارف کے مطابق ان کے دوست نے گزشتہ سال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے منعقدہ کٹ کانسیپٹ مقابلے کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس ڈیزائن کو کریڈٹ دیے بغیر کاپی کیا گیا ہے۔

ان دعوؤں کے درست ثابت ہونے پرپی سی بی کو یہ ڈیزائن استعمال کرنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستان

sports

lifestyle

world cup 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div