Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

کراچی میں صبح و شام کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا
شائع 12 اگست 2023 12:00pm
تصویر/  فائل
تصویر/ فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو موسم خوشگوار رہنے کے ساتھ ہی مزید ہلکی بارش کی نوید سُنادی ہے۔

شہرمیں تیز ہواؤں کا راج ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، جو صبح وشام کے اوقات میں ہلکی بارش ہوسکتیٓ ہے۔

مزید کہا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 35 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہرمیں 35 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

karachi

Karachi Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div