Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

خورشید شاہ کی نگراں وزیراعظم سے متعلق بیان کی تردید

نگراں وزیراعظم کا نام کمیٹی نےمشاورت سے فائنل کیا،خورشیدشاہ
اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 10:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے نگراں وزیراعظم سے متعلق بیان کی تردید کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا نام کمیٹی نے مشاورت سے فائنل کیا۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم سے متعلق میرا جو بیان ٹی وی اور سوشل میڈیا پر چل رہا ہے میں ان خبروں کی تردید کرتا ہوں۔

تردید سے پہلے کا بیان

واضح رہے کہ خورشید شاہ کی تردید سے قبل میڈیا پر بیان چلا تھا جس میں سابق وفاقی وزیر کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔

خورشید شاہ کی تردید سے قبل میڈیا پر چلنے والے بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کمیٹی کے ساتھ ملکر پانچ نام دیے تھے، کمیٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، محمد مالک ، خیبرپختونخوا سے افضل خان کا نام دیا۔

انوار الحق کاکڑ کا نام بطور نگراں وزیراعظم سامنے آنے سے متعلق انھوں نے مزید کہا کہ جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: انوار الحق کاکڑ سے قبل پاکستان میں کون کون نگراں وزیرِ اعظم رہا

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر کے خدشات تو پہلے دن سے ہیں، جب نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافے کا بل منظور ہوا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرف نہیں تھی، ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔

انھوں نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ اگر صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے تو انہیں یاد رکھا جائےگا۔

general elections 2023

Caretaker PM

CARETAKER GOVERNMENT SETUP

anwar ul haq kakar