Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

امریکا نے جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد فنڈز کو بحال کردیا

ایران کو پابندیوں میں ریلیف نہیں دے رہے، امریکی وزیر خارجہ
شائع 13 اگست 2023 08:50am
تصویر: فری پک/ فائل
تصویر: فری پک/ فائل

امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد فنڈزکو بحال کردیا گیا ہے۔

فنڈز بحالی سے متعلق ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اشیاء خریدی جائیں گی جن پرپابندیاں نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر نے چین کو معاشی مسائل پر ’ٹائم بم‘ قرار دے دیا

امریکی قومی سلامتی کے مطابق ایران خوراک، ادویات اور طبی آلات خرید سکتا ہے اور ایران کے 6 بلین ڈالرقطر کے بینکوں میں منتقل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایران میں قید امریکی شہری جیل سے گھروں میں نظر بند

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایران کو پابندیوں میں ریلیف نہیں دے رہے، امریکیوں کی رہائی کا ایران پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Iran

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div