Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

فٹبال کے بعد اب کرکٹ میں بھی ریڈ کارڈ استعمال ہوگا، مگر کہاں؟

کیریبین پریمیئر لیگ کا سلو اوور ریٹ پر ٹیموں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
شائع 13 اگست 2023 06:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) نے سلو اوور ریٹ پر ٹیموں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کریبین لیگ نے سلو اوور ریٹ پر ٹیموں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کرتے ہوئے ریڈ کارڈ متعارف کروایا ہے۔

سی پی ایل کے ٹورنامنٹ آپریشنز ڈائریکٹر مائیکل ہال کا کہنا ہے کہ ٹی20 گیمز مسلسل مقررہ ٹائم فریم سے زیادہ دیر میں ختم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے کھیل کو مقررہ وقت تک یقینی بنانے کے لیے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں۔

مزید پڑھیں

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کردیں

پاکستانی بلے باز آصف علی سی پی ایل کے دوران تنازع میں الجھ گئے

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بڑی آفر ٹھکرادی

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کھیل میں سزاؤں کی ضرورت نہیں لیکن وقت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کھلاڑیوں سختی سے پابند کروائے جانے کیلئے کچھ اقدام اُٹھائے گئے ہیں۔

ریڈ کارڈ کا استعمال

ٹی 20 کرکٹ کے لیے 85 منٹ فی اننگز کے اصول کا استعمال کرتے ہوئے سی پی ایل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے 2023 ایڈیشن میں اس معاملے کی ”زیادہ قریب سے نگرانی کی جائے گی“۔

آخری اوور 85 منٹ کے اندر ختم ہونے سے پہلے اننگز کے 17ویں اوور کو 72 منٹ اور 15 سیکنڈ، 18ویں اوور کو 76 منٹ اور 30 ​​سیکنڈز اور 19ویں اوور کو 80 منٹ اور 45 سیکنڈز میں مکمل کرنا ہوگا جبکہ آخری اوور 85 ویں منٹ کے اندر ختم کرنا ہوگا۔

اگر 18ویں اوور کے آغاز میں مطلوبہ اوور ریٹ سلو ہوا تو ایک اضافی کھلاڑی کو 30 گز کے دائرے میں داخل ہونا پڑے گا، اگر 19ویں اوور کے آغاز میں اوور ریٹ سلو ہوا تو 2 اضافی فیلڈرز کو دائرے میں داخل ہونا پڑے گا جس کے بعد دائرے کے اندر 6 کھلاڑے کھڑے ہوں گے، جس کا فائدہ بیٹنگ سائیڈ اُٹھا سکے گی۔

اسی طرح فیلڈنگ سائیڈ 20 اوور کے آغاز میں بھی مطلوبہ ریٹ سے پیچھے رہی تو کپتان کو ریڈ کارڈ ملے گا اور اُسے اپنی ٹیم کا کوئی بھی ایک کھلاڑی میدان بدر کرنا پڑے گا جبکہ 6 فیلڈنگ دائرے میں ہی رہیں گے۔

دوسری جانب بیٹنگ سائیڈ کو وقت ضائع کرنے پر امپائرز کی طرف سے وارننگ دی جائے گی اور اگر کوئی بیٹر قصوروار پایا گیا تو ٹیم کو 5 رنز کا جرمانہ کیا جائے گا۔

اوور ریٹس کی نگرانی تھرڈ امپائر کرے گا اور ہر اوور کے اختتام پر فیلڈ امپائرز کے ذریعے کپتانوں کے ساتھ شائقین اور ٹی وی کے ناظرین کو بھی بتایا جائے گا جبکہ گرافکس کے ساتھ یہ دکھایا جائے گا کہ وہ کتنے پیچھے ہیں یا آگے ہیں، جہاں مناسب ہو وہاں بیٹنگ سائیڈ کی طرف سے زخمیوں اورڈی آر ایس پر کھلاڑیوں کو استثنا ہوگا۔

واضح رہے کہ مینز کیریبین پریمئیر لیگ کا آغاز 17 اگست 2023 جبکہ ویمنز لیگ کا آغاز 31 سے ہوگا۔

cricket

caribbean premier league

cpl 2023

red card

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div