Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

’کرکٹ گراؤنڈ میں سانپ فیلڈنگ کرنے پہنچ گیا‘

لنکا پریمیئر لیگ کے دوران کھلاڑی میدان میں سانپ سے خوفزدہ، ویڈیو وائرل
شائع 13 اگست 2023 07:03pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے ایک میچ کے دوران سانپ گراؤنڈ میں آگیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، حالیہ دنوں میں گراؤنڈ میں سانپ آنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ کے دوران سانپ اچانک گراؤنڈ میں آگیا، جسے دیکھ کر فیڈنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے سابق فاسٹ بولر اسیرو ادانا خوف زدہ ہو گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز باؤنڈری پر فیلڈنگ کررہے تھے اور باؤنڈری کی جانب آتے ہوئے ان کی نظر سانپ پر پڑی تو وہ چونک گئے۔ ان کے تاثرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ سانپ کے حملے سے بچ گئے۔

میچ کے دوران جب سانپ گراؤنڈ میں نمودار ہوا تو کمنٹیٹر نے خوش طبعی (مذاق) میں کہا کہ ”کرکٹ گراؤنڈ میں سانپ فیلڈنگ کرنے پہنچ گیا“

واضح رہے کہ اس سے قبل 31 جولائی کو گیل ٹائٹنز اور دمبولا اورا کے درمیان میچ کے دوران بھی گراؤنڈ میں سانپ نے انٹری دی تھی جس کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا۔

Sri Lanka

lanka premier league

Snake in cricket ground

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div