Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

”جشنِ آزادی مبارک“، شوبز شخصیات کے خصوصی پیغامات

عدنان صدیقی نے اپنی ویڈیو میں اپنی آواز میں قومی ترانہ گنگنایا ہے۔
شائع 14 اگست 2023 03:04pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان بھر میں جہاں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، وہیں پاکستانی فنکار بھی اس میں پیش پیش ہیں۔

پاکستان کی 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی اداکاراؤں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغامات شئیر کئے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں سب کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

مزید پڑھیں:

”نیشنل آئیکون ایوارڈز 2023“ : معروف سیلیبرٹیزکی خدمات کا اعتراف

پی ٹی آئی چئیرمین کی گرفتاری پر شوبز سیلیبریٹیز برہم

بھارت کے علاوہ 15 اگست کو کونسے ممالک یوم آزادی مناتے ہیں

یوم آزادی کے موقع پرعدنان صدیقی نےایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے پیغام میں قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوری قوم کو جشنِ آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

میزبان شائستہ لودھی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی تصور شئیر کی ہے جس میں انہوں نے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی اور ایک نئے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

امریکا میں اداکارہ ریما خان نے 14 اگست کا دن بھرپور طریقے سے مناتے ہوئے تصویر شئیر کی ہے۔

lifestyle

14th August

showbiz celebrities

Independence Day of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div