Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پارٹی کے تنظیمی امور پر شہباز شریف اور رانا مشہود کی ملاقات

سابق وزیر اعظم نے رانا مشہود کی ملک اور پارٹی کیلئے خدمات کو بھی سراہا
شائع 15 اگست 2023 05:44pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما رانا مشہود کی ملاقات ہوئی، جس میں شہباز شریف کو پارٹی کے تنظیمی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

رانا مشہود نے 16 ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سمیت ملکی اور خارجی بحرانوں سے نکالنے پر سابق وزیراعظم کو مبارک دی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان اور عوام کی مخلصانہ خدمت کی روایت برقرار رکھی۔

مزید پڑھیں

سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم

شہباز شریف پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس سے رخصت، ٹوئٹر پر ’سابق‘ لکھ لیا

وزارت عظمیٰ چھوڑنے والے شہباز شریف کے ساتھ گھر واپسی پر کیا سلوک ہوا؟

جس پر شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ کا عرصہ تاریخ کا مشکل ترین دور تھا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہم کنار فرمائے، ہم نے پاکستان کی معاشی خود انحصاری کی مظبوط بنیاد رکھ دی ہے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے رانا مشہود کی ملک اور پارٹی کے لیے خدمات کو بھی سراہا۔

PMLN

Shehbaz Sharif

lahore

rana mashood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div