Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

کنزہ ہاشمی اور بھارتی گلوکار کرن واہی گانے کی ویڈیو میں ایک ساتھ

راحت علی خان کے نئے گانے کی ویڈیو مداحوں میں مقبول ہورہی ہے
شائع 16 اگست 2023 10:46am
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی اپنے نئے پراجیکٹ میں بھارتی اداکارکرن واہی کے ساتھ نظرآئی ہیں۔ دونوں نے گانے کی میوزک ویڈیو میں کام کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت میں مداحوں کی جانب سے خوب سراہے جانے والی یہ میوزک ویڈیو گلوکارراحت فتح علی خان کے گانے کے لیے ہے۔

کنزہ ہاشمی کا کسی بھی بھارتی اداکار کے ساتھ یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر گانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرے ہوجاؤ‘ کی ویڈیو جاری ہوگئی ہے، یہ بہت ہی خاص پروجیکٹ ہے جس پر پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔

لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا گایا گیا یہ گانادبئی میں شوٹ کیا گیا ہے۔

گانا کی شاعری مانی منجوت کی ہے جس میں دو پیارکرنے والوں کی رومانوی داستان کو بیان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

آپ کو کیا معلوم کہ کب کس نے اسکرین ریکارڈنگ آن کررکھی ہے؟

راحت فتح علی خان ایف بی آر کے ریڈار پر، 4 کروڑ 23 لاکھ ٹیکس عائد

یو ٹیوب پر دی گئی گانے کی ڈسکرپشن کے مطابق یہ صرف ایک گانا نہیں ، محبت کی داستان ہے جس میں گہرا پیغام چھپا ہے کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، یہ تمام رکاوٹیں عبورکرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

’میرے ہوجاؤ‘ کی ویڈیو ریلیزکے بعد سے اب تک 5 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

showbiz

سلیبریٹی

KInza Hashmi

new song