Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں پر فیصلہ نہ کرسکا، ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ

نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، ذرائع
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 02:24pm
الیکشن کمیشن میں اجلاس۔ فوٹو — فائل
الیکشن کمیشن میں اجلاس۔ فوٹو — فائل

اسلام باد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں نئی حلقہ بندیاں کروانے کے معاملے پر اجلاس ختم ہوگیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا جس میں ممبران، سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت قانونی ٹیم شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ای سی پی میں اجلاس میں نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کے معاملے پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مردم شماری کے نتائج جاری، ملکی آبادی میں ہوشرُبا اضافہ

مجھے اور میرے اہلِ خانہ کو اب تک مردم شماری میں نہیں گنا گیا، گورنر سندھ

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں پر حلقہ بندیاں شروع کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قانونی ٹیم حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی و قانونی نکات پر شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، لہٰذا اس معاملے پر ای سی پی کا ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مزید مشاورت کی جائے گی۔

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

Constituencies

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div