Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا پولیس آفسر سے کیا رشتہ ہے؟

پولیس اسٹیشن میں موجود جنت مرزا کی ویڈیو وائرل
شائع 18 اگست 2023 12:05am

ٹک ٹاکرجنت مرزا کی ایک ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اعلیٰ پولیس آفیسر کیساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

ہوا کچھ یوں ہے کہ انہیں پولیس سٹیشن(تھانے) اس لیے بلایا گیا کیونکہ یہ ایک مشہور و معروف اسٹار ہیں اور 2کروڑ 30لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے کے باعث پنجاب پولیس نے انہیں آگاہی مہم کیلئے مدعو کیا تھا۔

اس موقع پر پنجاب پولیس کے ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے کہا کہ ہماری عوام ہیلپ لائن 1122کو تو بہت اچھے سے جانتی ہے پر 1124 سے لاعلم ہے تو یہی وجہ ہے کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس نئی ہیلپ لائن عوام کی مدد کیلئے بنائی گئی ہے مثلاَ اگر دوران سفر آپکی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو جائے، پیٹرول ختم ہو جائے یا پھر کسی علاقے سے گزرتے ہوئے آپ خود کو محفوظ تصور نہ کریں ، تو فوراَ اس ہیل لائن پر کال کیجئے، پولیس اہلکار مدد کیلئے حاضر ہو جائیں گے۔

اس اقدام پر ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا کہ میں نے جب اس سہولت کے بارے میں سنا تو یقین نہیں آ رہا تھا جس کے بعد میں نے دل کی تسلی کیلئے1124 پر مدد کیلئے کال کی تو متعلقہ پولیس اہلکار موقعے پر فوراَ مدد کیلئے پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ جنت مرزا مذکورہ ویڈیو میں جس پولیس آفیسر کیساتھ نظر آرہی ہیں، ان کا نام مرزا انجم کمال ہے اور یہ جنت مرزا کے والد ہیں۔

Jannat Mirza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div