Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

نیب ترمیم کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے پر جسٹس منصور نے تحفظات ظاہر کردیئے

پریکٹس اینڈ پروسیجر آئینی قرارپایا تو نیب کیس سننے والا بنچ غیرقانونی تصور ہوگا
شائع 19 اگست 2023 04:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس منصورعلی شاہ نے تحریری نوٹ جاری کردیا۔ جس میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سولہ مئی کی سماعت سے قبل بھی چیف جسٹس کو بنچ پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

تحریری نوٹ میں کہا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی آئندہ تاریخ مقرر نہیں جبکہ نیب ترمیمی کیس مقرر ہوگیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی معطلی کا حکم محض عبوری نوعیت کا ہے، قانون درست قرار پایا تو اس کا اطلاق نفاذ کی تاریخ سے ہوگا نہ کہ عدالتی فیصلے کے دن سے۔

نوٹ میں کہا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آئینی قرار پایا تو نیب کیس سننے والا بنچ غیرقانونی تصور ہوگا۔

مزید پڑھیں

صدرعارف علوی نےآفیشل سیکرٹ اورآرمی ایکٹ بلز پردستخط کردیے، دونوں قوانین میں ترمیم نافذ

ڈی سی اسلام آباد اورایس ایس پی آپریشنز پرفردجرم کیلئے 28 اگست کی تاریخ مقرر

لاہور کی ماتحت عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند، تالہ بندی

انہوں نے مزید لکھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی موجودگی میں نیب ترمیمی کیس فل کورٹ کو سننا چاہیے، ایکٹ کے مطابق آرٹیکل 184/3 کے مقدمات کیلئے چیف جسٹس اور دو سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی بنچ تشکیل دے گی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ نئے قانون کے تحت آئین کی تشریح سے متعلق مقدمات کم ازکم 5 ممبر زبنچ سنے گا، میری رائے ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر فیصلے تک 184/3 کے مقدمات نہ سنے جائیں۔

justice mansoor ali shah

NAB Amendments

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div