Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل اور سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا

سیاسی جماعت کے عہدیدار اور پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر انعام کا اعلان
اپ ڈیٹ 20 اگست 2023 07:17pm

کراچی میں اقبال مارکیٹ اورنگی میں سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل میں مقتول کا دوست ہی ملوث نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوسری طرف پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل کا قاتل بھی ایک دن میں گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گزشتہ شب شرافی گوٹھ میں جاں بحق پولیس ہیڈ کانسٹیبل کا قاتل گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے گھر کے سامنے پولیس ہیڈ کانسٹیبل زاہدعلی کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم راشد کو گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم کامیابی کے بعد کراچی پولیس چیف نے پولیس پارٹی کیلئے 50 ہزار روپے اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پولیس کا شہریوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی: پولیس، رینجرز کا سرچ آپریشن، 12مشتبہ افراد گرفتار

سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل میں دوست ملوث نکلا

کراچی کے علاقے اقبال مارکیٹ اورنگی میں میں تین روز قبل سیاسی جماعت کے عہدیدار امجد حسین الہدی کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم انور عرف منا مقتول کا دوست ہے، اور اس نے امجد حسین الہدی کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کو انٹیلیجنس بنیاد پر کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، واقعے کے وقت انورسعید عرف منا مقتول امجد حسین الہدی کے ساتھ بیٹھا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب پولیس چیف نے ملزم کو 2 روز میں گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کے لئے 1 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Pakistan People's Party (PPP)

killing in karachi

karachi killing