Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

کیا فلم انڈسٹری ریتک روشن کو فلموں میں لانے کے خلاف تھی؟

راکیش روشن کو یہ تجویز دی گئی تھی کہ کہو نہ پیار ہے کی ریلیز کی تاریخ کو تبدیل کردیں، امیشا پٹیل
شائع 22 اگست 2023 12:07am

امیشا پٹیل نے فلم کہو نا پیار ہے سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری ریتک روشن کو فلموں میں لانے کے خلاف تھی۔

اپنے تازہ انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جس وقت کہو نا پیار ہے آرہی تھی اسی وقت امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کو بھی لاؤنچ کیا جارہا تھا جبکہ ان کے ساتھ کرینہ کپور بھی اپنا ڈیبیو کرنے جارہی تھیں۔

امیشا کا کہنا تھا کہ میرا تعلق غیرفلمی گھرانے سے تھا لہٰذا اسکرین پر آنے سے قبل پروجیکٹ کہو نا پیار ہے معمولی سا ہی لگ رہا تھا۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کئی لوگوں نے راکیش روشن کو یہ تجویز بھی دی تھی کہ وہ اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کو تبدیل کردیں کیونکہ اس کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کی فلم ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ اور اس کے بعد عامر خان کی فلم ’میلہ‘ ریلیز ہونی تھی۔

امیشا کا کہنا تھا کہ لوگوں نے راکیش روشن سے یہ سوال بھی کیا تھا کہ آپ کس طرح ان اجنبی چہروں کو ان دو بڑی طوفانی فلموں کے درمیان میں لا سکتے ہیں؟ تو اس پر راکیش روشن نے جواب دیا کہ میں اپنی فلموں کی تاریخ تبدیل نہیں کروں گا، مجھے اپنی فلم پر بھروسہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ ڈائریکٹر کو ہم پر بھروسہ تھا اور وہ مجھ جیسی نئی لڑکی کےلیے اپنے اور اپنے بیٹے کے کیریئر کو داؤ پر لگانے کےلیے بھی تیار تھے۔

Hrithik Roshan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div