Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کیا آپ 393 فٹ بلند پہاڑ پرقائم ’کریانہ اسٹور‘ دیکھنا چاہیں گے

دنیا کی اس عجیب و غریب دکان سے خریداری کا تجربہ بہت ہی دلچسپ لگتاہے
شائع 23 اگست 2023 04:15pm

چین میں قائم پہاڑوں کے بیچ و بیچ بنی ایک دکان پہاڑ سے 393 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جہاں سے کوہ پیما اپنی ضروری اشیا خریدتے ہیں لیکن اس کے لیے دشوار گزار پہاڑ پر چڑھنا واحد شرط ہے۔

چین کے صوبہ ہونان میں وادیوں کے درمیان یہ اپنی نوعیت کا انوکھا کریانہ اسٹور ہے جو معمول کی اشیا فروخت کرتا ہے جسے بطورِ خاص کوہ پیما ہی خریدتے ہیں۔

اس پہاڑی پر شوقیہ اور ماہرکوہ پیماؤں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ کئی افراد یہاں سے پانی کی بوتلیں خریدتے ہیں اور اپنی منزل کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔

زمین و آسمان کے درمیان بنی یہ دوکان 2018 سے کوہ پیماوؤں کو ضرورت کی اشیائ فراہم کر رہی ہے۔

یہ دکان اصل میں لکڑی سے بنا ایک چھوٹا سا کیبن ہے جس میں کھانے پینے کی اشیاء اور ٹک شاپ کی طرح کے لوازمات موجود ہیں۔

کوہ پیما یہاں رک کر سینڈوچ اور بسکٹ خریدتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن دنیا کی اس عجیب و غریب دکان سے خریداری کا تجربہ بہت ہی دلچسپ لگتاہے۔

مزید پڑھیں

ملک کے برف پوش پہاڑوں میں سنو فیسٹیول اور جیپ ریلی

ایبٹ آباد میں لفٹ 500 فٹ کی بلندی پر رک گئی، اسکول کے طلبہ سوار

سوشل میڈیا پران دنوں اس شاپ کی تصاویر بہت گردش میں انٹرنیٹ صارفین نے ٹک شاپ پر اپنے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ دکاندار کی ہمت ہے جو یہاں بیٹھ کر اشیا فروخت کررہا ہے۔

دوسرے شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیک وقت احمقانہ اور دلچسپ خیال ہے۔

china

mountaineer

Utility Store

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div