Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

مکہ میں طوفانی بارش کے دوران کلاک ٹاور پر بجلی گر گئی

خراب موسم میں بھی طواف کے روح پرور مناظر کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 08:59pm
تصویر: گلف نیوز
تصویر: گلف نیوز

مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کے دوران عمرہ طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

گزشتہ روزمکہ مکرمہ میں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

ہوائیں اتنی تیز تھیں کہ جو چیزبھی زد میں آئی وہ اڑتی چلی گئی تاہم اس موقع پر مسجد الحرام میں روح پرورمناظر دیکھنے میں آئے۔

مسجد الحرام کے صحن میں موجود زائرین طوفان کی پروا کیے بغیر پورے وجد کے ساتھ طواف خانہ کعبہ کرتے رہے اور کوئی چیز ان کی عبادت میں خلل نہ ڈال سکی۔

ویڈیوز میں کڑکتی بجلی اور طوفانی ہواؤں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

وہاں موجود افراد کے علاوہ بھاری بھرکم صفائی کی مشینری بھی تیز ہواؤں کی زد میں آئی اور معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔

تاہم طوفان زائرین عمرہ کے جذبے کے آگے بند نہ باندھ سکا اور وہ صحن حرم شریف میں طواف کعبہ اور دیگرعبادات میں مصروف رہے۔

سعودی موسمیات کے قومی مرکز نےمنگل کو بارش اور گردوغبار کی پیش گوئی کی تھی۔

طوفانی بارش کے باعث مکہ اور اطراف کے علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں اوردرجنوں سائن بورڈ گرگئے۔

مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے بارش کے بعد فوری نکاسی اور زائرین ونمازیوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

عملہ بارش کے دوران بھی مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بناتا رہا۔

Saudia Arabia

Makkah

Heavy rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div