Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی کا موسم مرطوب لیکن ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں گی

ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا
شائع 23 اگست 2023 12:27pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہر قائد میں آج موسم مرطوب رہنے کے علاوہ ٹھنٹی ہوائیں اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

موسم کی صورتحال بتانے والے ادارے کے مطابق کراچی میں اس وقت موسم مرطوب ہونے کے ساتھ درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ جا سکتا ہے۔

شہر قائد میں آج بادل چھائے رہیں گے جب کہ دن کے وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہوا کی رفتار 33 فی کلو گھنٹہ رفتار ہے جو مزید اضافے کے بعد 51 فی کلو گھنٹہ کی رفتار ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں آج سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا، محکمہ موسمیات کی وارننگ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، دیگر شہروں میں بھی برسات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

karachi

karachi weather

rainy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div