Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

چاند پر انڈین روور صرف ایک دن چلے گا

چاند کے جنوبی قطب پر منجمد پانی اور قیمتی عناصر کے اہم ذخائر ہوسکتے ہیں۔
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 10:09pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بھارت چاند کے جنوبی قطب پر خلائی جہاز کو کامیابی کے ساتھ اتارنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

چندریان-3 خلائی جہاز کے وکرم لینڈر نے پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 34 منٹ پر لینڈنگ کی۔

یہ کامیاب لینڈنگ بھارت کے ایک خلائی طاقت کے طور پر ابھرنے کی نشاندہی کرتی ہے، کیونکہ بھارت حکومت نجی خلائی لانچز اور متعلقہ سیٹلائٹ پر مبنی کاروبار میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ چاند کے جنوبی قطب پر منجمد پانی اور قیمتی عناصر کے اہم ذخائر ہوسکتے ہیں۔

ٹچ ڈاؤن سے پہلے آخری چند منٹوں میں، لینڈر نے ایک پیچیدہ طریقہ کار اپنایا، جس کے نتیجے میں لینڈر کی رفتار 3,730 میل فی گھنٹہ سے کم ہو کر تقریباً صفر ہو گئی اور افقی سے عمودی پوزیشن پر آگیا۔

اس وقت دائیں جانب جھکاؤ اور تھرسٹ بہت ضروری تھا۔ اگر بہت زیادہ طاقت لگائی جاتی تو لینڈر گر جاتا۔ بہت کم طاقت کی وجہ سے یہ غلط جگہ پر چاند کی سطح سے ٹکرا سکتا ہے۔

2019 میں بھارت کے آخری چاند مشن کے آخری چند منٹوں میں یہی غلط ہوئی تھی، جب لینڈر پوزیشن تبدیل کرنے میں ناکام رہا اور آخری بریک کے مرحلے کے دوران سطح کی طرف جا گرا۔

مزید پڑھیں

بھارت کا چاند کے اندھیرے حصے پر قدم اور ’دہشت کے 17 منٹ‘

کیا بل گیٹس سورج کی روشنی روکنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں

روس کا خلائی جہاز لونا 25 چاند پر گر کرتباہ

بھارت نے جو راکٹ استعمال کیے وہ امریکہ کے مقابلے بہت کم طاقتور ہیں۔

اس لیے مشن نے اپنے ایک ماہ طویل قمری راستے پر جانے سے پہلے رفتار حاصل کرنے کے لیے کئی بار زمین کا چکر لگایا۔

اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق رہا تو ایک روور جسے ”پرگیان“ کا نام دیا گیا ہے لینڈر سے ریمپ پر نکلے گا اور پھر ایک قمری دن (زمینی دو ہفتوں یعنی 14 دن) تک چاند کی سطح پر گھومے گا۔

اسے تصاویر لینے، ارضیات اور زمین کی ابتداء پر تجربات کرنے اور پانی کی برف کی موجودگی کی تحقیقات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

india

Chandrayaan 3

Isro

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div