Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 4 ڈالر بڑھ کر 1919 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع 25 اگست 2023 09:06pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 1919 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 2900 روپے اور 2486 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 35 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ ایک ہزار 903 روپے ہوگئی۔

Gold

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div