Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

’بھارت چاند پر پہنچ گیا اور ہم کالے، گورے رنگ میں پھنسے ہیں‘

شوبز شخصیات نے یوٹیوبر نادرعلی پر تنقید کے نشتر چلادیے
اپ ڈیٹ 26 اگست 2023 01:36pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

میزبان و ماڈل متھیرا کے بعد دیگر شوبز اداکاراوں کی جانب سے بھی یوٹیوبر نادر علی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔

حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں معمر رانا نے بھارتی اداکارہ کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ بغیر میک اپ پریانکا کو پہچانا مشکل ہوگیا تھا جس کے بعد نادر علی نے بھارتی اداکارہ کے رنگ روپ سے متعلق متنازع گفتگو کی تو سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کا چاند کے اندھیرے حصے پر قدم اور ’دہشت کے 17 منٹ‘

اداکارہ فائزہ نے بھی نادر علی کے شو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چاند پر پہنچ گیا ہے اور ہم کالے گورے رنگ میں پھنسے ہیں ۔

فائزہ خان کہتے ہیں کہ ہم نے کبھی بھی کسی بھارتی فنکار کو پاکستانی شخصیت کے حوالے سے گفتگو کرتے نہیں دیکھا ۔

مزید پڑھیں: دنیا کی چاند کے جنوبی اندھیرے حصے میں دلچسپی کیوں

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے آگے بھی بہت بڑی دنیا ہے دوسروں کو عزت دیں اور خود بھی عزت کمائیں، ویوز تو آنے جانے والی چیز ہے ۔

اداکار ژالے سرحددی نے بھی نادرعلی کے پوڈکاسٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

نادر علی کے حوالے سے نتاشا حسین کہتی ہیں کہ اس میزبان کو میزبانی سیکھنے کی ضرورت ہے ۔

اس سے میزبان و ماڈل متھیرا نے اس پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کیسے کسی کے رنگ روپ پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے متھیرا نے لکھا کہ یہ لوگ کیسے کسی کے رنگ روپ پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔ ان سب کو یہ کیونکہ لگتا ہے کہ گھریلو ملازمہ ہونا بدصورتی کی علامت ہے، ہوسٹ کو شرم آنی چاہئے، کیونکہ ہم باحیثیت معاشرہ گورے رنگ کو بہتر بناکے پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چندریان کی کامیابی کے پیچھے موجود بھارت کی ’راکٹ وومن‘

متھیرا کی جانب سے تنقید کا نشانا بنائے جانے کے بعد فلمی اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر رانا اپنے شوہر کا دفاع کرنے میدان آگئی۔

انہوں نے متھیرا کی انسٹا اسٹوری کو اپنی اسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح یہ اتنا بڑا مسئلہ ہے نہیں جتنا بڑا اسے بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے چاند پر قدم رکھ دیا، چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ

انہوں نے اپنے شوہر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہوسٹ کی کوششوں کے باوجود معمر نے بھارتی اداکارہ کی نگت کے حوالے سے تبصرہ نہیں کیا، صرف اتنا کہا کہ میک آپ کے بغیر پریانکا کو پہچاننا مشکل ہوگیا تھا کیونکہ وہ مختلف دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اداکارہ جب انسانی حقوق کی سفیر تھیں اور انہوں نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنی آواز بلند نہیں کی تو اس وقت کسی نے اس اداکارہ کو کچھ نہیں کہا ، جس طرح اس وقت معمر کو کہہ رہے ہیں۔

Mathira

Chandrayaan 3

moammar rana

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div