Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

سیف علی خان کے بیٹے کی ڈیبیو فلم، کاجول کا کیا کردار ہوگا؟

یہ فلم بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی بنارہے ہیں
شائع 26 اگست 2023 09:31pm

بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے اداکار سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم کی ڈیبیو بالی ووڈ فلم ’سرزمین‘میں سپراسٹار کاجول کو بھی شامل کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی فلم میں بالی وڈ سپر اسٹار کاجول بھی شامل کرلی گئی ہیں جبکہ فلم میں ابراہیم کے مدمقابل کوئی اداکارہ نہیں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول فلم میں ایک اہم کردار ادا کریں گی اور ان کی شمولیت سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ ’سرزمین‘ کی کہانی کو نئی گہرائی ملے گی۔

ابراہیم علی خان کی بہن اداکارہ سارہ نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنے بھائی کے شوبز کیریئر کے ڈیبیو کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کرچکا ہے۔

فلم کی شوٹنگ حال ہی میں ختم ہوئی ہے جسے معروف اداکار بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی بنارہے ہیں تاہم فلم کی ریلیز سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہیں ۔

Kajol

Ibrahim ali khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div