Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کینیڈا جانے کی خواہش رکھنے والے ہوشیار، ’یہ بس ایک پھندا ہے‘

عیاشی میں زندگی گزارنے کی خاطر کینیڈا جا چکے لوگ الگ ہی کہانی بیان کرتے ہیں۔
شائع 27 اگست 2023 06:02pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ملکی حالات اور مہنگائی نے لوگوں کو اس قدر عاجز کردیا ہے کہ پاکستانی عوام اب ملک چھوڑنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنے لگے ہیں۔ لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ ملک چھوڑ کر کتنی بڑی غلطی کریں گے۔

اس حوالے سے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی ایک بیان دیا تھا، جس پر انہیں بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور پھر انہیں وضاحت دینی پڑی۔

جو لوگ ملک چھوڑ کر دیارِ غیر میں بسنے کی سکت رکھتے ہیں، ان کی پہلی پسند اسکینڈی نیوین ممالک ہوتے ہیں، لیکن وہاں رہائش اختیار کرنا اتنا آسان نہیں جتنا کینیڈا میں ہے۔

کینیڈا کی ویزا اور امیگریشن پالیسی انتہائی آسان ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے لوگ جوق در جوق بہتر مستقبل کیلئے وہاں جا رہے ہیں۔

لیکن جو لوگ عیاشی میں زندگی گزارنے کی خاطر وہاں جا چکے ہیں، وہ ایک الگ ہی کہانی بیان کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

ویزا بار بار مسترد ہونے کی اہم وجوہات، تیاری کیسے کی جائے

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 11 ممالک میں بغیر ویزا جانے کی اجازت

سعودی عرب نے عمرہ ویزا کے لیے نیا پروگرام متعارف کرا دیا

سوشل میڈیا پر افریقی ملک کیریبین سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی مہاجر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے کینیڈا میں ملازمت اور رہائش کو ’ایک شکنجہ‘ قرار دیا ہے۔

ویڈیو کے مطابق ایک اینکر مذکورہ شخص سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

جس پر ان صاحب نے جواب دیا کہ مجھے پچھتاوا ہے کہ میں کینیڈا آیا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر میں کیریبین میں ہی رہتا تو ھالات مختلف ہوتے، میں نے کینیدا میں 20 سال نوکری کی، اگر میں اپنے ملک میں 7 سال بھی کام کرتا تو اتنی رقم جمع ہوجاتی کہ میں کینیڈا میں دو پراپرٹیز کینیڈا میں خرید لیتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں میں صرف کرایہ بھرے جارہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں آتے ہیں تو دس سال میں ہی مرجائیں گے، لیکن آپ کے ملک میں حاکات جیسے بھی ہوں کم سے کم آپ 40 سے 50 سال تک جی پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کینیڈا بس ایک بڑا پھندا ہے‘۔ بہترین آئیڈیا کینیڈا آنا نہیں بلکہ یہاں سے نکلنا ہے۔

اس ویڈیو کو گبینکا آدیینکا نامی ایک معروف نائجیرین اداکار نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا ہے۔

canada

Immigrate To Canada In 2023

canada visa 2023

Living in Canada

Leaving Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div