Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

’ایک لائن نے شاہ رخ کا پورا کرئیر ختم کردیا‘

شاہ رخ خان کے مداحوں نے نوازالدّین صدیقی کو نشانے پر رکھ لیا۔
شائع 28 اگست 2023 07:26pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدّین کے شاہ رخ خان کے خلاف دیے گئے ایک بیان نے مداحوں کو ان کے خلاف کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر نوازالدّین صدیقی کے پرانے انٹرویو کا ایک کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کا مشہور اسٹائل کاپی کیا اور ساتھ ہی ایک بیان بھی دیا۔

دورانِ انٹریو نوازالدّین سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا کبھی آپ نے اپنے حوالے سے یہ سنا کہ نواز ایک ہی طرح کی اداکاری کرتا ہے ؟

اس سوال کے جواب میں نوازالدّین نے کہا کہ ’میں اس معاملے میں بہت ضدی ہوں اور میں خود کو کبھی بھی ٹائپ کاسٹ نہیں ہونے دوں گا۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ٹائپ کاسٹ کا مطلب ہوتا ہے کہ ہیرو جو 35 سال تک ایک مخصوص کام کرتے رہتے ہیں۔‘

انہوں ٹائپ کاسٹ کی مثال دیتے ہوئے ایک ایکشن بھی کیا جو ہو بہو کنگ خان کے ہاتھ پھیلانے والے ”سگنیچر اسٹیپ“ سے ملتا جلتا تھا۔

اور پھر انہوں نے کہا ’سمجھے؟‘

ویڈیو شئیر کرنے والے صارف نے لکھا ’ایک لائن نے شاہ رخ کا پورا کرئیر ختم کردیا‘۔

ویسے تو یہ ویڈیو پرانی ہے لیکن گزشتہ کچھ دن سے اس نے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: کاجول کو اپنے دوست شاہ رخ خان کی کونسی عادت بری لگتی ہے؟

شاہ رخ خان کے مداح نوازالدّین پر تنقید کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس شخص نے سب کچھ کھو دیا ہے، اب کسی کو اس شخص کو دیکھنے میں دلچسپی نہیں رہی ہے، بہر حال اچھے ہوں یا بُرے اس شخص کے پراجیکٹس کو سب ایسے ہی نظر انداز کر رہے ہیں جیسے میں کھانے میں پیاز کو نظر انداز کرتا ہوں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’ان کے پاس فلموں میں گالی کے سوا کچھ نہیں ہے، شاہ رخ خان نواز سے زیادہ سالوں سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔‘

Shahrukh Khan

jawan

Nawazuddin Siddiqui

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div