Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

شمعون عباسی نے یوٹیوبر نادر علی کو چیلنج کردیا

نادر سے پیسے نہیں لونگا، صرف کچھ سوالات کرونگا، شمعون عباسی
شائع 28 اگست 2023 09:18pm

اداکار شمعون عباسی نے معروف یوٹیوبر نادر علی کو چیلنج کرتے خود میدان میں اترنے کی ٹھان لی ہے ۔

یوٹیوبر نادرعلی آج کل اپنے پوڈکاسٹ کی وجہ سے انھیں سوشل میڈیا صارفین اور اداکاروں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گزشتہ دنوں اُن کے پوڈکاسٹ میں اداکار معمرا رانا نے شرکت کی، شو کے دوران نادر علی نے معمررانا کو بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بارے میں منفی تبصرہ کرنے پر اکسایا، شو کی یہ کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی جس کے بعد انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اب اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی بھی اس بحث میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر نادر علی کیلئے ایک پیغام شیئر کیا۔

شمعون نے کہا کہ ان کے پاس اس شو میں شرکت نہ کرنے کی معقول وجہ ہے لیکن انہوں نے نادر علی کو چیلنج کیا کہ وہ انہیں کال کریں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ شو میں شرکت کے لیے پیسے بھی نہیں لیں گے لیکن وہ نادر سے بھی کئی سوالات پوچھنا چاہیں گے۔

شمعون عباسی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر ابو علیحہ نے مشورہ دیا کہ پوڈ کاسٹ کے میزبان اپنے مہمانوں سے بات کرتے ہوئے شائستگی اور آداب کا مظاہرہ کریں۔

ابو علیحہ نے مزید کہا کہ ہمیں معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیے :

مذہب تبدیلی سے متعلق سوالات، نادر علی نے معافی مانگ لی

میزبان متھیرا کی یوٹیوبر نادر علی پر تنقید

بعدازاں شمعون عباسی نے ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ خود جلد ایک پوڈ کاسٹ شروع کرنے والے ہیں یہ پوڈ کاسٹ باکس ون پرائم پر پیش کیا جائے گا جس کا نام ’ان باکس‘ ہوگا ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پوڈ کاسٹ کا پہلے مہمان فلم ڈائریکٹر ابو علیحہ ہونگے۔

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں، نادر علی اس سے قبل بھی سنیتا مارشل سے ان کے عقیدے کے بارے میں نامناسب سوالات کرچکے ہیں۔

Shamoon Abbasi

Nadir Ali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div