Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

حماد اظہر اور قاسم سوری سمیت 52 ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

مقدمے میں علی زیدی، فواد چوہدری، اعظم سواتی بھی نامزد ہیں، ایف آئی اے
شائع 29 اگست 2023 05:06pm

تحریک انصاف کے رہنماؤں حماد اظہر، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، قاسم سوری، اعظم سواتی، فواد چوہدری، علی زیدی سمیت 52 نامعلوم ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر آئی جی پنجاب، پولیس فورس اور دیگر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ سی آئی اے آفیسر کی مدعیت میں درج کرایا گیا ہے، جس میں حماد اظہر، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفرازچیمہ، علی زیدی، فواد چوہدری، اعظم سواتی بھی نامزد ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمے میں 52 نامعلوم ملزمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

pti

ٖFIA Cyber Crime

PTI Trolls

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div