Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایشیا کپ 2023: پاک بھارت ٹاکرا خطرے میں پڑگیا

خبر نے کرکٹ کے متوالوں کو مایوس کردیا
شائع 29 اگست 2023 09:21pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان چند روز بعد ہونے والا کرکٹ میچ خطرے میں پڑ گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023ء کیلئے ایک دوسرے سے ٹکرانے والی ہیں۔

شائقین کو اس سنسنی خیز میچ کا بے صبری سے انتظار ہے، لیکن اب یہ میچ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے، کیونکہ اس دن بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بارش کی اس پیشگوئی نے کرکٹ کے متوالوں کو مایوس کردیا ہے۔

پیشگوئی کے مطابق 2 ستمبر کو بارش کے 80 فیصد امکانات ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 98 فیصد ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے پاکستان میں ہو رہا ہے، ایونٹ میں کل 13 میچز کھیلے جائیں گے، ابتدائی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔

india

پاکستان

Rain prediction

matches

ASIA CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div