Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

کنگ خالد ائرپورٹ پرنصب ’انوکھی مشین‘ کہ بندہ کھڑے کھڑے سوجائے

ایک دن میں 300 مسافرپرواز سے قبل یہاں آرام کرسکتے ہیں
اپ ڈیٹ 30 اگست 2023 04:13pm
تصویر: عربین بزنس/ویب سائٹ
تصویر: عربین بزنس/ویب سائٹ

کہا جاتا ہے کہ نیند سولی پر بھی آجاتی ہے، اب سُولی پر چڑھ کرنیند کا تجربہ تو کوئی کرنے سے رہا لیکن ایک جاپانی کمپنی نے ”سلیپنگ پوڈز“ ایجاد کرکے کھڑے ہوکر سونا ضرور آسان بنا دیا ہے۔

سعودی عرب میں مسافروں کو ٹرانزٹ کے دوران آرام کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید ”سلیپ پوڈز“ کی رونمائی کردی گئی۔

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ائرپورٹ پر مسافروں کو نیند، کام یا تفریح حاصل کرنے کے لیے اب یہ ڈیزائنر پوڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔

ایئر کنڈیشنڈ پوڈز میں انٹرایکٹو اسکرین، لاکر اور ہوٹل کے طرز کے بسترموجود ہیں۔

مزید پڑھیں:

ایک اسڑابیری کی قیمت ایک لاکھ روپے، ایسا کیا خاص ہے بھلا؟

مہنگی بجلی کیلئے اپنی میم بنائے جانے پررمیز راجہ کا دلچسپ ردعمل

نسیم شاہ کا اروشی روٹیلا کو دلچسپ پیغام

کنگ خالد بین الاقوامی ائرپورٹ مسافروں کے آرام کو یقینی بنارہا ہے۔

ایک دن میں 300 مسافروں کیلئے نصب یہ جگہ حفاظت اور آرام کے اعلی معیار کی خصوصیات سے لیس ہے، جس میں اے سی، ہوٹل نما بستر، انٹرایکٹو اسکرین اور لاکرشامل ہے۔

سلیپنگ پوڈز ایک طرح سے ان مسافروں کے لیے آسانی ہے جنہیں اپنی پروازوں سے پہلے آرام کرنے کے لیے مختصر وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

الامام محمد ابن سعود اسلامک یونیورسٹی، ام القراء یونیورسٹی اور کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اس لانچ کے بعد سے سلیپنگ پوڈز کا تصور اب وسیع پیمانے پر پھیل چکا ہے۔

یہاں تک کہ اب یہ کچھ اسپتالوں اور کچھ کمپنیوں میں بھی نصب کئے گئے ہیں۔

Airports

King Khalid International Airport

Saudi Airport

Sleeping Pods