Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

’معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں‘

نگراں وزیراعظم کی سینئر صحافیوں اور اینکرز سے گفتگو
شائع 01 ستمبر 2023 10:44am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور معاشی مسائل کےحل کیلئے کو شاں ہیں۔

سینئرصحافیوں اوراینکرز سے گفتگو میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق سوال وجواب ہوئے۔

اس موقع پرکہا کہ نگراں کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، خصوصی سرمایہ کارسہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کوفروغ دینا ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے اہم ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، آئی ٹی، زراعت، کان کنی، دفاعی پیداوار کے شعبوں میں منصوبے آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے معدنی ذرائع سے اپنی معیشتوں کومضبوط کیا، معدنی شعبے میں 5 سے 6 ٹریلین ڈالرکی صلاحیت موجود ہے، زراعت کے شعبےکی ترقی کیلئے جدید طرز پر کام ہو رہا ہے۔

pakistan economy

anwar ul haq kakar