Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

نیب ترامیم سے کن افراد نے فائدہ اٹھایا

ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں آصف زرداری اور شاہد خاقان بھی شامل
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 03:23pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: نیب ترامیم سے رواں سال فائدہ اٹھانے والوں کی روپرٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق رواں سال 30 اگست تک 12 ریفرنس نیب عدالتوں سے منتقل ہوئے، ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شامل ہیں۔

رواں سال مجموعی طور پر22 مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے اور نیب ترامیم کی روشنی میں 25 مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کردیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا اور خواجہ انور مجید کے نیب مقدمات منتقل ہوئے جب کہ جعلی اکاونٹس کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کا نیب دائرہ اختیار سے نکلا۔

اس کے علاوہ نیب ترامیم کے بعد سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس احتساب عدالت نے واپس کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پرنئی ترامیم سے مستفید ہونے والے افراد کی فہرست طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

لگتا ہے اب آمدن سے زائد اثاثے رکھنا کوئی سنجیدہ جرم نہیں، چیف جسٹس

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست: آج ہم نے کیس ختم کرنا ہے، چیف جسٹس

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ ’ترامیم بہت ذہانت کے ساتھ کی گئیں، قانون سازی سے چیف جسٹس آف پاکستان کو ربڑسٹیمپ بنا دیا گیا، نیب ترامیم میں ایسا تو کچھ برا تھا کہ جس نے اس عدالت کے دروازے کھولے۔

NAB

Shahid Khaqan Abbasi

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

NAB Amendments

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div