Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کا پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

عدالتی احکامات کا مذاق اڑایا گیا اور والد کو اغوا کرلیا گیا، مونس الہیٰ
شائع 01 ستمبر 2023 07:09pm

پی ٹی آئی نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری کو عدالتی توہین قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مؤنس الہیٰ کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کا مذاق اڑاتے ہوئے میرے والد کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے صدر پرویزالہیٰ کو آج لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، اور واضح کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ کو اب کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا، اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کردیا۔

پی ٹی آئی کاعدالتِ عظمیٰ سےنوٹس لینے کا مطالبہ

ترجمان تحریک انصاف نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کےباوجودپرویزالہیٰ کو گرفتار کیا گیا، یہ گرفتاری عدالتی نظام کی کھلی توہین ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صدر کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے جائیں۔

والد کو اغوا کرلیا گیا

پرویز الہی کے صاحبزادہ مؤنس الہی نے ایکس پر ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی گاڑی ہماری گلی میں داخل ہوئی اسے روک کر ان کے والد کو اغوا کرلیا گیا۔

مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس اور کورٹ سیکیورٹی میرے والد کو گھر لارہی تھی، اگر عدالتی احکامات کا اس طرح مزاق اڑانا ہے تو اس کا سرکاری سطح پر اعلان کردیں۔

پرویزالہی کے وکلا ہائی کورٹ پہنچ گئے

دوسری جانب چوہدری پرویز الہی کے وکلا ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں اور جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں جمع ہیں۔ وکلا توہین عدالت اور حبس بےجا کی درخواست داٸرکریں گے۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

Monis Elahi

PTI Leaders arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div