Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

بہاولنگر: 150 کلو میٹر کے دریائی بیلٹ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی

ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ سے زائداراضی پرکھڑی فصلیں تباہ
شائع 03 ستمبر 2023 10:08am
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

بہاولنگر میں 150 کلو میٹر کے دریائی بیلٹ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، اور ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ سے زائداراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

بہاولنگر میں 150 کلو میٹر کے دریائی بیلٹ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے، ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق سرکاری اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہوکر نقل مکانی کرچکے ہیں، اور ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے 157دیہات سیلابی پانی سےمتاثرہوئے، 17 ہزار 549 گھروں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا، متعدد عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے، اور رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، جس کے باعث 100 سے زائد آبادیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائی علاقے میں قائم 43اسکول سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے، اور درجنوں آبادیاں تاحال پانی کی لپیٹ میں ہیں۔

Pakistan Floods

flood situation

flood 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div