Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

ایشیاکپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دے دی

نجم الحسن شانتو اور مہدی حسن میراز نے شاندار سنچریاں اسکور کیں
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2023 11:00pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
فوٹو ــ ٹوئٹر / بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے ہرادیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو اور مہدی حسن میراز نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بنگلادیش نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پُراعتماد بلے بازی کی۔

بنگلہ دیش نے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کیلئے 335 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 245 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

پہلی اننگ میں بنگلہ دیشی اوپنر محمد نعیم اور مہدی حسن نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن 60 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گرگئی۔ نعیم 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ توحید ہردوئے صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس کے بعد مڈل آرڈر میں نجم الحسن شانتو اور مہدی حسن میراز نے طویل شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا اور افغان بولر پر لاٹھی چارج کیا۔ دونوں کے درمیان 194 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔

مہدی حسن میراز 112 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ نجم الحسین شانتو 104 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :

پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے ایشیاء کپ میں نئی تاریخ رقم کردی

شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ پر اے بی ڈویلیئرز نے کیا کہا ؟

بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم 25 اور شمیم حسین 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شکیب الحسن نے 18 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

Gaddafi Stadium

ASIA CUP 2023

Afghanistan vs Bangladesh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div