Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف کا اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ، پارٹی ذرائع
شائع 04 ستمبر 2023 11:57am
نوازشریف۔ فوٹو:فائل
نوازشریف۔ فوٹو:فائل

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے لندن سے روانہ ہوکر پاکستان پہنچیں گے اور وہ لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔

مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز سے لندن سے روانہ ہوں گے اور لاہور پہنچیں گے، ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان کی وطن واپسی عام پرواز سے ہوگی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہے، مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div