Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

’یہ اسکول اشرافیہ کے نجی اسکولوں کو باآسانی شکست دے سکتا ہے‘

شہزاد رائے سرکاری نظام تعلیم میں نئی جہت متعارف کروانے پرچھا گئے
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 03:37pm
اسکرین گریب: شہزار رائے/ایکس
اسکرین گریب: شہزار رائے/ایکس

پاکستان کے مشہور گلوکاراورسماجی کارکن شہزاد رائے اسکول میں میوزک کی تعلیم متعارف کروانے پر سوشل میڈیا پر چھاگئے۔

حال ہی میں گلوکار نے اپنےزیرانتظام ”زندگی ٹرسٹ“ کے تحت ایک نیا تعلیمی پہلو متعارف کروایا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو خاصا حیران کیا ہے۔

ٹرسٹ کے تحت متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کو بہترین تعلیم دی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر شہزاد رائے نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں کراچی کے فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول میں 3 طالبات کو وائلن بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکار نے کیپشن میں لکھا، ’یہ فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول ہے جو زندگی ٹرسٹ کے ماتحت ہے۔ یہاں پیشہ ورانہ طور پر ڈیزائن کردہ اسٹوڈیوز میں عالمی معیار کا میوزک پروگرام چلایا جاتا ہے۔ نوجوان لڑکیاں بیتھوون سے لے کر مشرقی کلاسیکی تک سب کچھ بجا سکتی ہیں‘۔

شہزاد رائے نے روایتی نظام تعلیم میں ایک نئی جہت متعارف کروانے پر فخریہ لکھا ’ہم تبدیلی لارہے ہیں‘۔

ان کی اس کاوش کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔

مزید پڑھیں:

جب ندا یاسر اور زہرے عامر کو ’آن لائن‘ دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا

مشہور ٹک ٹاکر کشف علی کی پرانی ویڈیوز وائرل

’کافی ود کرن‘ کے بعد پیش خدمت ہے ’کافی ود افتی مینیا‘

ڈیجیٹل حقوق کی سرگرم کارکن حجہ کامران نے لکھا، ’ بطور ایک مداح میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ یہ خاص اسکول آسانی سے اشرافیہ کے نجی اسکولوں کو شکست دے سکتا ہے’۔

ایک صارف نے ایکس پر کہا کہ ’میں دو مواقع پر فاطمہ جناح اسکول گیا ہوں، ایک بار انٹر کلاس ڈراما مقابلے کے جج کے طور پر اور ایک بار تقریرکے مقابلے میں۔ شہزاد رائے اور ان کی ٹیم وہاں بہت اچھا کام کر رہی ہے‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کو نجی اسکولوں سے بھی بہتر تعلیم مہیا کرنے پر سراہا ہے، امید ظاہر کی کہ مزید اسکول اپنے طلباء کیلئے آرٹس پروگرام متعارف کروائیں۔

ایک صارف نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک اور صارف ان کے اس قدم پر کافی خوش ہیں۔

Shehzad Roy

singer

lifestyle

social activist

trust school

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div