Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

دیوار چین کھود کر ’شارٹ کٹ‘ نکالنے والے پکڑے گئے

دیوار چین کی کل لمبائی 13000 میل ہے
شائع 06 ستمبر 2023 02:35pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

دیوارِ چین کے ایک حصے میں سُراخ بناکر شارٹ کٹ نکالنے کی کوشش کرنے والے دو افراد باقاعدہ تعمیراتی سامان کے ساتھ پکڑ لیے گئے ہیں۔

صوبہ شانکسی کے ثقافتی اور آثار کے محکمے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد بھاری مشین سے گڑھا کھود رہے تھے، جو بتیسویں دیوارِچین کے پاس کھودا جارہا تھا۔

دیوارِ چین کے اس حصے کو 1368 تا 1644 کے عرصے میں منگ کے شاہی عہد میں تعمیرکیا گیا تھا۔

دونوں افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں ایک 38 سالہ مرد اور 55 سالہ خاتون شامل ہیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 24 اگست کو دیوارِ چین کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، جس کے کچھ آثار ملے، تو معلوم ہوا کہ شام کو چار بچے کے قریب یہاں پر کارروا ئی کی گئی ہے۔

دیوار کو نقصان پہنچانے والے افراد ایک تعمیراتی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں، ان کے دیوار میں سراخ کرنے کا مقصد ایک راستہ بنانا تھا تاکہ وہ اپنی منزل پر آسانی سے پہنچ سکیں۔

واضح رہے کہ دیوار کو اس انداز سے توڑا گیا ہے کہ وہ قابلِ مرمت نہیں رہی ہے۔

دیوارِ چین ایک عجوبہ ہے، جو مختلف سلطنتوں میں بنائی گئی ہے۔

دیوار کی کل لمبائی 13000 میل ہے اور 1987 میں اقوامِ متحدہ نے اسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔

china

wall of china

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div