Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں پر محدود صارفین کو ریلیف دینے کی اجازت دیدی

آئی ایم ایف کا بجلی، گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن اور ریکوری بہتر بنانے پر زور
شائع 07 ستمبر 2023 10:23am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کو بجلی بلوں پر چند صارفین کو وقتی ریلیف دینے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر ریلیف کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ہوا، مالیاتی ادارے نے 400 یونٹ تک بجلی صارفین کو ریلیف کی حکومتی تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین صرف 200 یونٹ تک صارفین سے بل قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق ہوا ہے جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اقدام سے تقریباً 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنےکا امکان ہے جب کہ 400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہو سکتے تھے۔

اس کے علاوہ عالمی مالیاتی فنڈ نے نگران حکومت کو بجلی،گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور ریکوری بہتر بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بجلی بلوں پر پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھیجا گیا ریلیف پلان مسترد کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں ریلیف کیلئے ’عملی منصوبہ‘ پیش

کراچی کے تاجروں کا گورنر ہاؤس پر احتجاج کا اعلان، بجلی بلوں پر آرمی چیف سے مدد مانگ لی

نگران حکومت کا 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے جب کہ 60 ہزار سے ہزار تک بجلی بلوں والے صارفین کے 13 ہزار روپے تک ریلیف دینے کی تجویز آئی ایم یاف کو پیش کی تھی۔

اسلام آباد

IMF

electricity price

Caretaker government

Protest against electricity bills

IMF Rejects Relief Plan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div